اب کوئی معجزہ ہی عمران خان کو بچا سکتا ہے: سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اب کوئی معجزہ ہی عمران خان کو بچا سکتا ہے: سعید غنی
اب کوئی معجزہ ہی عمران خان کو بچا سکتا ہے: سعید غنی

کراچی: وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بڑی تعداد ہے، جو عمران خان کے ساتھ نظر آتے ہیں، لیکن ان کے ساتھ نہیں ہیں، اب کوئی معجزہ ہی عمران خان کو بچا سکتا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی پرامید ہوں عمران خان جارہے ہیں۔ آئین میں لکھا ہے جس کے پاس 172 ارکان ہوں گے، وہ وزیراعظم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)میں بھی پھوٹ پڑ گئی ہے۔ ق لیگ کے ممبر بھی واضح کہہ رہے ہیں عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔ اب کوئی معجزہ ہی عمران خان کو بچا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ کوئی جلسہ کرکے وزیراعظم بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ جتنا عمران خان نے دعویٰ کیا تھا، اتنا بڑا جلسہ نہیں تھا۔ حکومت تو کہہ رہی ہے نمبرز پورے ہیں۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کے مشوروں پر عمل ہو جاتا تو ہمارے لیے مشکلات پیدا ہوتیں،رانا ثناء اللہ

حقیقت یہ ہے پی ٹی آئی کے کئی لوگ اپنے آپ کو ان سے الگ کرچکے ہیں، بہت بڑی تعداد ہے، جو عمران خان کے ساتھ نظر آتے ہیں، لیکن ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

Related Posts