میلبرن: نواک جوکووچ نے اپنے یونانی حریف کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا 22 واں گرینڈ سلیم جیت لیا، سربین ٹینس سٹار نے 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔
میلبرن میں کھیلے جانے والے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سربیا کے ٹینس سٹار نواک جوکووچ کا مقابلہ یونان کے سٹیفانوس سیٹسیپاس کے ساتھ ہوا، پہلے ہاف میں سربین سٹار نے حریف کو بآسانی 3-6 سے زیر کیا۔
دوسرے اور تیسرے ہاف میں دونوں فائنسلٹ نے جیتنے کیلئے خوب جان ماری، دوسرے ہاف میں اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں نواک جوکووچ نے 6-7 کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔
بابر کے کیریئر کا ابھی آغاز ہوا ہے، کوہلی کیساتھ موازنہ کرنا درست نہیں، مصباح الحق
تیسرے ہاف میں بھی یونان کے سٹیفانوس سیٹسیپاس نے سربین حریف کو پچھاڑنے کی پوری کوشش کی لیکن قسمت نے انکا ساتھ نہ دیا اور نواک جوکووچ نے آخری ہاف بھی 6-7 سے جیت لیا۔
سربین ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے اپنے کیرئیر کا 22 واں گرینڈ سلیم اور آسٹریلین اوپن ٹینس کا 10 واں ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے، یوں ٹائٹل جیتنے کے بعد نواک جوکووچ 29 لاکھ 75 ہزار آسٹریلین ڈالر کے بھی حقدار قرار پائے ہیں۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیت کے بعد 35 سالہ جوکووچ اپنی ٹیم ممبرز اور فیملی کے پاس گئے اور وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔
Novak Djokovic sobbing uncontrollably with his team after winning the Australian Open. A very emotional celebration from the new/old World No. 1, by far the most emotional of his career. pic.twitter.com/JOGgIXo7Y1
— Gaspar Ribeiro Lança (@gasparlanca) January 29, 2023
سوشل میڈیا پر نوواک جوکووچ کی کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں انھیں منہ پر تولیہ رکھ کر پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔