نووک جوکووچ نے 23واں گرینڈ سلم جیت کر رافیل نڈال سے عالمی ریکارڈ چھین لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: نووک جوکووچ نے 23 واں گرینڈ سلم جیت کر رافیل نڈال سے عالمی ریکارڈ چھین لیا،سربیئن اسٹار نے فرنچ اوپن کے فائنل میں کیسپر رووڈ کو ٹھکانے لگاکر تاریخ رقم کردی۔

سربیا کے نووک جوکووچ نے فرنچ اوپن کے فائنل میں ناروے سے تعلق رکھنے والے کیسپر رووڈ کو اس بار بھی ٹرافی سے محروم کردیا،انہوں نے پہلا سیٹ 6-7 (7/1) سے نام کیا جبکہ دوسرے سیٹ میں ان کی جیت کا اسکور 3-6 رہا جبکہ تیسرے سیٹ میں 7-5سے ملنے والی کامیابی نے انھیں کیریئر کے 23 ویں ریکارڈ گرینڈ سلم کا حقدار بنوادیا۔

وہ اس سے قبل 22 ٹائٹلز جیت کر رافیل نڈال کےہمراہ ریکارڈ میں برابری اختیار کیے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا آغاز آج سے ہوگا

راجرفیڈرر 20 گرینڈ سلم ٹرافیز کے ہمراہ تیسرے نمبر پر ہیں، پیٹ سمپراس 14، روئے ایمرسن 12 جبکہ بورن برگ اور راڈ لیور 11، 11 جبکہ بل ٹائیڈن 10 ٹائٹل کے ساتھ نمایاں ہیں۔

ویمنز ڈبلز ٹرافی چینی پلیئر ڑی وانگ اور چائنیز تائپے کی سو وائی ہائش نے قبضے میں کرلی، انھوں نے فائنل میں امریکا کی ٹیلر ٹائون سینڈ اور کینیڈا کی لیلی فرنانڈز کو شکست دے دی۔

Related Posts