اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نامزد چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جو آئندہ ماہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن وزارتِ قانون و انصاف نے آج جاری کیا جس کی منظوری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دی۔
عمران خان کا روسی صدر سے رابطہ، اسلاموفوبیا پر بیان کا خیر مقدم
قبل ازیں وزارتِ قانون انصاف نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار کرکے صدرِ مملکت کو ارسال کی تھی۔ ڈاکٹر عارف علوی سے منظوری ملنے کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد آئندہ ماہ فروری کے پہلے روز اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ 2 فروری کے روز جسٹس عمر عطا بندیال بطور چیف جسٹس اپنے عہدے کا کا حلف 2023 تک کیلئے اٹھائیں گے۔
دستاویزات کے مطابق آئندہ ماہ 2 فروری 2022 کو جسٹس عمر عطا بندیال کی عمر 63 سال 4 ماہ اور 16 دن ہوگی جبکہ آئینِ پاکستان کے تحت نئے چیف جسٹس 1سال6ماہ کیلئے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔