جو کسی انسان کے درد کو محسوس نہ کرسکے میری نظر میں وہ انسان نہیں، علی ظفر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جو کسی انسان کے درد کو محسوس نہ کرسکے میری نظر میں وہ انسان نہیں، علی ظفر
جو کسی انسان کے درد کو محسوس نہ کرسکے میری نظر میں وہ انسان نہیں، علی ظفر

لاہور: علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے موسیقاروں، خواجہ سراؤں اور معاشرے کے مستحقین میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے گئے، اس موقع پر گلوکار علی ظفر نے کہا کہ وہ انسان نہیں جس کے دل میں انسانیت کا درد نہ ہو۔

علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کی تقریب قذافی سٹیڈیم میں واقع پنجابی کمپلیکس میں ہوئی، علی ظفر نے تقریب کا آغاز نعت رسول مقبول ؐ سے کیا۔

فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک ہزار راشن کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر علی ظفر نے کہا کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا، آئندہ کوشش ہو گی کہ مستحق افراد کی دہلیز تک راشن پہنچایا جائے۔

راشن وصول کرنے والے خواجہ سراؤں اور مستحقین نے اظہار تشکر کیا، تقریب میں وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے چیئرمین سلمان ناصر، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل اور پنجابی انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغریٰ صدف بھی شریک تھیں۔

Related Posts