خوف ظاہر نہ کرنے کا مطلب نڈر ہونا نہیں ہے۔منیبہ مزاری کی بیٹے سے گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خوف ظاہر نہ کرنے کا مطلب نڈر ہونا نہیں ہے۔منیبہ مزاری کی بیٹے سے گفتگو
خوف ظاہر نہ کرنے کا مطلب نڈر ہونا نہیں ہے۔منیبہ مزاری کی بیٹے سے گفتگو

پاکستانی گلوکارہ، ماڈل اور سماجی رہنما منیبہ مزاری نے اپنے بیٹے نائل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوف ظاہر نہ کرنے کا مطلب نڈر ہونا نہیں ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پاکستانی گلوکارہ مینبہ مزاری نے اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بیٹے سے ہونے والی گفتگو کو بھی مداحوں تک پہنچایا۔

شیئر کی گئی گفتگو کے مطابق منیبہ مزاری کے بیٹے نائل نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میں جلدی سے بڑا ہوجاؤں جس پر منیبہ مزاری نے نائل سے پوچھا کہ آپ ایسا کیوں چاہتے ہیں؟ جلدی بڑا ہونے سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟

ماں  کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نائل نے کہا کہ بڑے لوگوں کو کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا جس پر ان کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے منیبہ مزاری نے کہا کہ نائل! بڑے لوگ بھی خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

نائل نے پوچھا  کہ کیا واقعی؟ جس پر منیبہ مزاری نے کہا کہ بڑے لوگ صرف ایک کام کرتے ہیں ۔ وہ اپنا خوف کسی دوسرے پر ظاہر نہیں کرتے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ نڈر ہوتے ہیں اور انہیں ڈر لگتا ہی نہیں ہے۔ 

https://www.instagram.com/p/B-6P_bMgIHL/

Related Posts