اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف آگہی فراہم نہ کرنے سے حکومت کی ناکامی واضح ہو گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینئر ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہ نہ کرنا حکومت کی ناکامی ہے۔
کورونا وائرس پر آگہی مہم کو مؤثر بنانے کے حوالے سے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام میں آگہی مہم چلانی چاہئے تھی۔
سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے عوامی آگہی کے حوالے سے جاننے کے لیے گیلپ سروے کے نتائج بھی شیئر کیے جن کے مطابق 43 فیصد پاکستانیوں نے گیلپ سروے کے دوران منفی جواب دیا۔
گیلپ سروے کے نتائج کے مطابق 43 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں جبکہ دیگر ممالک میں آگہی کی شرح 91 فیصد رہی۔
عالمی سروے کے ادارے گیلپ کے مطابق مجموعی طور پر 28 ممالک کا سروے کیا گیا جہاں اوسطاً 9 فیصد عوام نے اقرار کیا کہ انہون نے کورونا وائرس کے خلاف کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں جبکہ پاکستان میں یہ شرح 43 فیصد رہی۔
This is a big failure on part of govt to not make people aware through awareness campaign about the need to take precautionary measures. https://t.co/tFCVjYybV7
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 1, 2020