دوسروں کی کامیابی پر خوشی اور حسد نہ کرنا میری کامیابی کا راز ہے‘ بشریٰ انصاری

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسروں کی کامیابی پر خوش اور حسد نہ کرنا میری کامیابی کا راز ہے‘ بشریٰ انصاری
دوسروں کی کامیابی پر خوش اور حسد نہ کرنا میری کامیابی کا راز ہے‘ بشریٰ انصاری

لاہور:سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں ٹی وی پر کام کرنے کو معیوب سمجھا جاتا تھا اور خاندان والوں کی طرف سے بڑی سختی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔دوسروں کی کامیابی پر خوش اور کسی سے حسد نہیں کرتی اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔

ایک نجی چینل کو انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ آج کل پڑھے لکھے اور اچھے گھرانے کے لڑکے اور لڑکیاں اس شعبے کی طرف آرہے ہیں جو خوش آئند ہے اور میں ان کا کام دیکھ کر خوش ہوتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تین بہنوں نے ٹی وی پر کام کیا ہے اور میری ایک عادت ہے کہ میں سب کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں۔مجھے معلوم ہے کہ محنت کیا ہوتی ہے اس لئے میں دوسروں کی کامیابی پر نہ صرف خوش ہوتی ہوں بلکہ ان کے کام کو سراہتی بھی ہوں۔

معروف سینئر اداکارہ نے کہا کہ اگر مجھے سینئر اداکارہ کہا جائے تو مجھے برا نہیں لگتا کیونکہ میں نے شوبز میں کئی سال گزارے ہیں اور سینئر ہونا عزت و احترام کی علامت ہے۔اس لئے مجھے ایسا سننا اچھا لگتا ہے۔

مزید پڑھیں: سونیا حسین کا نیا یو ٹیوب چینل شروع، پہلی ویڈیو ناظرین کی خدمت میں پیش

Related Posts