ناروے کو مسلمانوں کی بجائے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناروے کو مسلمانوں کی بجائے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔فواد چوہدری
ناروے کو مسلمانوں کی بجائے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ناروے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے کو مسلمانوں کی بجائے شدّت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ناروے کے شدت پسند گروہ کی طرف سے قرآنِ کریم کی بے حرمتی کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن کریم کی توہین ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے،پیر نور الحق قادری

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ شدت پسند ہر معاشرے کے لیے ناسور کا درجہ رکھتے ہیں جبکہ ان کا سدِّ باب بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ناروے کی پولیس کو مسلمانوں کے خلاف کارروائی کی بجائے ان شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے جو ایسے واقعے کا سبب بنے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر نارویجن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے  گزشتہ روز ناروے کے سفیر کو دفترخارجہ طلبی کر کے پاکستانی عوام کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر ناروے سے شدید احتجاج

Related Posts