ناروے میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناروے میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا
ناروے میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا میں نئی وبا منکی پاکس کے کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، خاص طور پر یورپی ممالک میں اس کے کئی کیسز سامنے آرہے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی یورپی ملک ناروے میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

ہلسینکی اور بڈاپسٹ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مختلف ممالک میں اب تک منکی پاکس کے 555 مصدقہ یا مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ نے ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک منکی پاکس کے سب سے زیادہ 179 کیسز برطانیہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں منکی پوکس کے 200 سے زائد مصدقہ کیسز جبکہ 100سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 قبل ازیں وفاقی حکومت نے تمام قومی اور صوبائی محکمہ صحت کے حکام کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ منکی پاکس کے کسی بھی مشتبہ کیس کے لیے ہائی الرٹ رہیں۔

وزارت قومی صحت خدمات کے ایک اہلکار کے مطابق صحت کے حکام کی طرف سے صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ اہلکار نے کہا کہ پاکستان میں منکی پاکس کیس کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات غلط ہیں۔

حکام نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ابھی تک منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Posts