شمالی وزیرستان،پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،5 ملک دشمن ہلاک، سپاہی شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Security forces kill 1 terrorist in North Waziristan operation

راولپنڈی: پاک فوج نے خفیہ معلومات پر شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے، جبکہ 28سالہ پاک فوج کا جوان شبیر شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، دوران آپریشن دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں حبیب نواز عرف شکیل، وحیداللہ، محمد اللہ اور دیگر شامل ہیں جبکہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی شبیر دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ، دو دہشت گرد ہلاک

پاک فوج نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا ہے، جن میں سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ اور بڑی تعداد میں مختلف کیلیر کے راؤنڈز شامل ہیں۔

Related Posts