راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں ملک دشمنوں کے خلاف آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ اس دوران نائیک زاہد احمد نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے وطن پر جان قربان کی۔
مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان، نوشکی میں پاک فوج کی کارروائی، 4دہشتگرد ہلاک