شمالی وزیرستان میں ایمبولینس اور ڈمپر کا تصادم، 6 افراد جاں بحق، 1 زخمی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
شمالی وزیرستان میں ایمبولینس اور ڈمپر کا تصادم، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی
شمالی وزیرستان میں ایمبولینس اور ڈمپر کا تصادم، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

شمالی وزیرستان میں ایمبولینس اور ڈمپر کے مابین تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے سیدگی کے قریب پیش آیا جہاں ایمبولینس ڈمپر سے جا ٹکرائی۔ ریسکیو حکام کے بیان کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

ایمبولینس کے ذریعے ایک مریض کو میران شاہ سے بنوں منتقل کیا جارہا تھا۔ خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں قومی شاہراہ پر 2 ٹرالرز کے مابین تصادم کے نتیجے میں 2 نوجوان افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔

 کراچی میں دیہہ کاٹھور اور بحریہ ٹاؤن کے درمیان قومی شاہراہ پر 2 ٹرالرزگزشتہ ماہ 30 جنوری کو آپس میں ٹکرا گئے، حادثہ تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیورنگ کے باعث پیش آیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے قریب 2 ٹرالرز کا تصادم، 2 نوجوان جاں بحق