میرانشاہ: ملک دشمنوں کونشان عبرت بنانے کے مشن کے دوران پاک فوج کا ایک اور جوان دہشتگردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقام میر علی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔
خفیہ اطلاع پرکی گئی کارروائی کے دوران پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے سپاہی وحید خان شہید ہو گیا۔
مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان میں پاک فو ج کی کارروائی، 3دہشت گرد مارے گئے