شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا جس کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن شروع کیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران علیم خان خوشالی گروپ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور بم دھماکوں سمیت متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 16 اور 17 فروری کی درمیانی شب کیا گیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشگردوں کی فائرنگ سے 2 سپاہی بھی شہید ہو گئے۔
شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر 13 روز قبل آپریشن کیا۔دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن،4دہشتگردہلاک،2سپاہی شہید