شمالی کوریاکے ہیکروں کی فائزر ویکسین کا ڈیٹا چرانے کی کوشش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی کوریاکے ہیکروں کی فائزر ویکسین کا ڈیٹا چرانے کی کوشش
شمالی کوریاکے ہیکروں کی فائزر ویکسین کا ڈیٹا چرانے کی کوشش

پیانگ یانگ:شمالی کوریائی ہیکروں نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر حملہ کر کے کورونا ویکسین کا ڈیٹا چرانے کی کوشش کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات کمیونسٹ شمالی کوریا کے حریف ملک جنوبی کوریا کے انٹیلیجنس اداروں کی طرف سے بتائی گئی۔

شمالی کوریا کے ہیکروں نے امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر کے آن لائن نیٹ ورک پر حملہ کر کے اس ادارے کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف تیار کردہ ویکسین کے ڈیٹا تک رسائی کی کوشش کی۔

جنوبی کوریائی خفیہ اداروں نے بتایاکہ ملکی خفیہ ادارے این آئی ایس کی طرف سے سیول میں پارلیمانی ارکان کو جو بریفنگ دی گئی۔

اس میں بتایا گیا کہ کمیونسٹ کوریا کے ہیکر کوشاں تھے کہ فائزر کے سائبر نیٹ ورک سے نئے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی انفیکشن کے علاج اور فائزر کی تیار کردہ ویکسین سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں۔

امریکی کمپنی فائزر نے جرمن دوا ساز ادارے بائیو این ٹیک کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کی ہے۔ اس ویکسین کی منظوری کے لیے درخواست فائزر نے دی تھی۔

فائزر وہ پہلی مغربی دوا ساز کمپنی تھی، جس کی تیار کردہ ویکسین کے عام استعمال کی باقاعدہ منظوری دی گئی تھی۔

Related Posts