ممبئی: مراکشی کینیڈین رقاصہ، ماڈل اور اداکارہ نورا فاتیحی کے ڈانس کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو بیحد پسند کیا گیا۔
نورا فاتیحی نے کوریوگرافر کے ساتھ ڈانس کی مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں اداکارہ نورا فاتیحی کوریوگرافر سونالی بھدوریا کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔
دونوں فنکاروں نے مختصر ویڈیو میں رقص میں اپنی بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد لاکھوں مداحوں نے ویڈیا کو دیکھا اور بیحد پسند کیا۔
مراکشی کینیڈین رقاصہ، ماڈل اور اداکارہ نورا فاتیحی کوبالی ووڈ فلموں اور ویڈیو گانوں میں جلوہ گر ہونے کے بعد انہیں شہرت ملی۔
مزید پڑھیں:پشاور زلمی کا ترانہ ریلیز؛ حلیمہ سلطان کی انٹری نے سب کو حیران کردیا
انہوں نے دلبر، ساکی ساکی، ناچ میری رانی اور دیگر جیسے بہت سے ہٹ گانوں میں پرفارم کیا، بھارتی شو بگ باس 9 میں بھی نظر آئیں۔
بھارت میں مقیم نورا فاتیحی اپنے رقص کی مہارت کی وجہ سے شائقین میں بے پناہ مقبول ہیں اور ان کی جانب سے گاہے بگاہے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں جنہیں مداح بہت پسند کرتے ہیں۔