قطر:بھارت کی معروف ڈانسر واداکارہ نورا فتحی نے فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں اپنی زبردست پر فارمنس سے دیکھنے کو دنگ کردیا۔
ذرائع کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گزشتہ روز فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل شاندار اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔
بھارتی اداکارہ اور رقاصہ نورا فتحی نے عرب سے تعلق رکھنے والی نامور گلوکاراؤں بلقیس، رحمہ ریاض اور منال کے ساتھ مل کر اپنے گانے ”لائٹ اپ دی سکائے”پر لائیو پرفارمنس پیش کی، اس موقع پر بھارتی اداکارہ نے سیاہ رنگ کے فرل والے ٹاپ اور ٹائٹس پہنے جس میں وہ نہائت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
بھارتی اداکارہ کو فٹبال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کے دوران بھارت کی نمائندگی کرتا دیکھ کر بھارتی صارفین سوشل میڈیا صارفین فخر کا اظہار کررہے ہیں۔
ایک صارف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ اور رقاصہ زبردست پر فارم کیا، انہوں نے کہا کہ ”فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں نورا فتحی کو پرفارم کرتے دیکھنا میری آنکھوں کے لیے سب سے دلکش منظر تھا”۔