کاجول، عالیہ بھٹ،رشمیکا مندانہ، کترینہ کیف اور پرینکا چوپڑا کے بعد کینڈین نژاد بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کی زدمیں آگئیں۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت میں اداکاراؤں کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جن پر قابو پانے میں حکومتی دلچسپی نظر نہیں آتی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر نورا فتیحی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کسی براڈ کی تشہیر کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ کی آواز سے لے کر باڈی لینگویج تک ہر چیز کو انتہائی مہارت کے ساتھ بنایا گیا ہے، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شاید یہ اصلی ویڈیو ہے،مگر ایسا نہیں ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری پر نورا فتیحی نے ڈیپ فیک ویڈیو کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مداحوں کیلیے لکھا کہ ’یہ میں نہیں ہوں۔‘
بالی وڈ اداکاراؤں کی ڈیپ فیک کا سلسلہ رشمیکا مندانہ سے کیا گیا۔ اداکارہ کی نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تھی جس کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔