نور مقدم کیس، یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتےہیں۔ فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نور مقدم کیس، یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتےہیں۔ فواد چوہدری
نور مقدم کیس، یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتےہیں۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نور مقدم کیس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتے ہیں۔

فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نور مقدم کیس میں پولیس اور پراسیکیوشن نے ذمہ داری پوری کی، کیس کا فیصلہ عدالت نے 4 ماہ میں سنایا، یہ ہے وہ انصاف جس کی توقع پاکستانی عوام کرتے ہیں، امید ہے انصاف سے جڑے ادارے عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنادی ،ظاہر جعفر کو قتل کے جرم پر پانچ لاکھ جرمانہ، نور کے ساتھ جبری زیادتی کے جرم میں 25 سال قید ، دولاکھ جرمانہ ، اغواء کے جرم پر 10 سال قید، ایک لاکھ جرمانہ، دفعہ 342 کے جرم پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تاہم عدالت نے ظاہر جعفر کو جرمانہ مقتولہ کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نورمقدم کے قاتل ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم

خیال رہے کہ عدالت نے شریک دونوں ملزم جان محمد اور افتخار کو دفعہ 109 اور 364 کے تحت دس دس سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 368 کے تحت دس، دس سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 176 کے تحت ایک ایک سال قید ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا، مقدمے کے فیصلے پر نور مقدم کے والدین نے اطمینان کا اظہار کیا۔

سیشن عدالت نے اپنے فیصلے میں تھراپی ورکس کے تمام ملزمان، خانساماں جمیل، ملزم کے والد ذاکر جعفر، والدہ عصمت آدم جی سیمت 9 ملزمان کو بری کر دیا۔

Related Posts