نور خدیجہ جنوبی وزیرستان کے محکمہ تعلیم کی پہلی خاتون سربراہ بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نور خدیجہ جنوبی وزیرستان کے محکمہ تعلیم کی پہلی خاتون سربراہ بن گئیں
نور خدیجہ جنوبی وزیرستان کے محکمہ تعلیم کی پہلی خاتون سربراہ بن گئیں

وزیرستان:نور خدیجہ جنوبی وزیرستان کے محکمہ تعلیم کی پہلی خاتون سربراہ بن گئیں،واضح رہے کہ پہلی بار صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی وزیرستان کے ضلع میں محکمہ تعلیم کے سربراہ کی حیثیت سے ایک خاتون کی خدمات حاصل کی گئیں۔

نور خدیجہ جن کا تعلق اساتذہ کے خاندان سے ہے اور دس سالوں سے محکمہ تعلیم سے وابستہ ہیں، اگست میں جنوبی وزیرستان کے نائب ضلعی ایجوکیشن آفیسر مقرر ہوئی تھیں۔

نور خدیجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہی خواہش تھی کہ میں اپنی برادری کی، خاص طور پر لڑکیوں کی خدمت کروں، کہ وہ اپنی تعلیم کے راستے میں رکاوٹوں کو دور کریں۔

نور خدیجہ کے دفتر میں محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر دیوار پر لگی ہوئی ہے، خدیجہ نے کہا، ”ایک عورت کی حیثیت سے محترمہ فاطمہ جناح نے ثابت کیا کہ خواتین معاشرے کی مثبت تبدیلی میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کوشش کروں گی کہ لڑکیوں کے اسکولوں کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کی جائیں، تعلیم کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنایا جائے، جو متحرک معاشرے کے لئے خاصی اہمیت کا حامل ہے۔
 

Related Posts