دلہن کے لباس پر تنقید، زویا ناصر نے نوربخاری کاماضی کھول کر رکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Noor Bukhari Zoya Nasir

لاہور:اداکارہ نور بخاری اور زویا ناصر کے درمیان ایک دلہن کے لباس کے حوالے سے انسٹاگرام پر جنگ چھڑی گئی، دونوں کے درمیان تند و تیز جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔

نور بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویرپوسٹ کی جہاں انہوں نے شادی کے دن دلہن کے لباس کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم کہاں جارہے ہیں؟ کیا یہ ہماری روایت ہے؟۔

اس پوسٹ کے بعد زویا ناصر نے نور بخاری پر تنقید کرتے ہوئے اداکارہ کو ان کاماضی کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ نور روحانیت کی طرف راغب ہوئیں ان کو اپنا ماضی یاد رکھنا چاہیے اور دوسروں کا نام لینا اور شرمندہ درست نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ نورا فاتیحی نازیبا لباس میں ایئرپورٹ پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

زویا نے اپنے انسٹاگرام پر کہاکہ یہ اس لڑکی کی شادی کا دن ہے، یہ اس کے خوابوں کادن ہے اوردلہن کسی پر اپنے عقائد اور طرز زندگی کو نافذ نہیں کررہی ہے اور کسی کو بھی حق نہیں ہے کہ وہ اسکی ذاتی زندگی پر سوال اٹھائے۔

زویا کے جواب میں نور بخاری نے کہا کہ میں زویا سے معافی مانگتی ہوں ، مجھے پہلے ہی اپنے ماضی پر افسوس ہے۔

Related Posts