بہترین حج انتظامات پر خادم حرمین شریفین خراج تحسین کے مستحق ہیں، مفتی نعمان نعیم

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے مہتمم و معروف مذہبی اسکالر مفتی نعمان نعیم فریضہ حج کی ادائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، جامعہ کے طلبہ اور علمائے کرام نے ان کا استقبال کیا اور انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

حج سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حج کی سعادت کا حصول عظیم الشان نعمت جس پر جتنا اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا جائے، حج کی برکتوں کو دامن میں بھر کر آنے والے حجاج خوش نصیب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم جنس پرستی فطرت کیخلاف، اس کا تہذیب سے کوئی تعلق نہیں، امام کعبہ

انہوں نے کہاکہ حج کے شاندار انتظامات دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، بہترین حج انتظامات پر خادم حرمین شریفین خراج تحسین کے مستحق ہیں، خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد محمد بن سلمان ہر سال حج انتظامات کو بہترین اور خوبصورت بنارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعات پوری امت مسلمہ کیلئے بے چینی اور تشویش کا باعث ہیں جس سے مسلمانوں کی دلاآزاری ہوئی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انتہاپسندوں کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذموم جسارت، نفرت انگیز اور متعصبانہ کارروائی مذہبی رواداری، باہمی احترام اور تہذیب و شائستگی کی اعلی انسانی اقدار کے منافی ہے۔

یہ عمل دنیا میں اسلاموفوبیا کی خطرناک سطح کوظاہر کرتاہے،عالمی برادری اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ عزم کامظاہرہ کرے۔ حکومت پاکستان اور بالخصوص مسلم حکمران عالمی سطح پر علم احتجاج بلند کریں۔