اداکاروں کا رویہ کیمرے کے پیچھے کام کرنیوالوں کے ساتھ بہت بُرا ہوتا ہے، نعمان خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف میک اپ آرٹسٹ نعمان خان نے کہا ہے کہ اداکاروں کا رویہ کیمرے کے پیچھے کام کرنے والوں کے ساتھ بہت بُرا ہوتا ہے۔

میک اپ آرٹسٹ نعمان خان نے حال ہی انسٹا گرام پوسٹ میں پاکستانی اداکاروں کے رویے کے حوالے سے گفتگو کی، انہوں نے ایک اداکارہ کا نام لئے بغیر کہا کہ وہ میرے ساتھ عجیب طرح سے پیش آرہی تھیں، جب میں نے اداکارہ سے اُن کے رویے کی وجہ پوچھی تو وہ اُس پر بھڑک گئیں اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔

میک اپ آرٹسٹ نے بتایا کہ یہی نہیں بلکہ اُس اداکارہ نے پروڈکشن سے ڈیمانڈ کردی کہ اگر یہ میک اپ آرٹسٹ سیٹ پر رہا تو وہ کام نہیں کریں گی جس پر نعمان نے خود ہی سیٹ چھوڑ دیا کیونکہ صرف 2 دن کی ہی شوٹنگ باقی تھی۔

نعمان خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اداکار کیمرے کے پیچھے کام کرنے والوں کی روزی روٹی چھیننے کی طاقت رکھتے ہیں اور مشہور ہونے کے بعد شروعات میں مدد کرنے والوں کو بھول جاتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اب صرف کیمرہ مین، اسپاٹ بوائے اور میک اپ آرٹسٹ ہی نہیں بلکہ اداکار ڈائریکٹرز کو بھی کھری کھری سُنا دیتے ہیں۔

Related Posts