بافٹا ایوارڈز کی شاندار تقریب، نومیڈ لینڈ بہترین فلم کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بافٹا ایوارڈز کی شاندار تقریب، نومیڈ لینڈ بہترین فلم کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب
بافٹا ایوارڈز کی شاندار تقریب، نومیڈ لینڈ بہترین فلم کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

لندن: امریکی ڈرامہ فلم نومیڈ لینڈ بافٹا ایوارڈز کی شاندار تقریب کے دوران بہترین فلم کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

قبل ازیں فلم نومیڈ لینڈ کی چین سے تعلق رکھنے والی ڈائریکٹر کلو ژاؤ ڈائریکٹر اور اہم فنکارہ فرانسز مکڈورمینڈ بہترین اداکارہ کا اعزاز پانے میں کامیاب رہیں جبکہ ایوارڈز برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) ایوارڈز کی ورچؤل تقریب کے دوران دئیے گئے۔

کورونا وائرس کے باعث بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں فلم بین کھل کر شریک نہ ہوسکے، تقریب میں کورونا ایس او پیز کے تحت نامور فنکار، ڈائریکٹرز اور مداحوں نے ورچؤل شرکت کی۔ بھارتی فلم ایکٹریس پریانکا چوپڑا اور ہگ گرانٹ لندن کے رائل البرٹ ہال سے تقریب میں شریک ہوئے۔

ہالی ووڈ اداکاروں رینی زیلویگر اور اینا کنڈریک نے لاس اینجلس اسٹوڈیو سے شریک ہو کر فلمی ستاروں کو اعزازات پیش کیے۔ نو میڈ لینڈ میں 63 سالہ مکڈورمینڈ ایک بیوہ کا کردار ادا کرتی ہیں جو امریکی اقتصادی کساد بازاری کے دور میں اپنی گاڑی کو ایک موبائل گھر بنا کر معاشی مسائل کے تدارک کیلئے مختلف کام سرانجام دیتی ہیں۔

فلم نو میڈ لینڈ نے بہترین سینماٹوگرافی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔ بافٹا کی تقریب میں برطانیہ کی قابلِ احترام ملکہ الزبتھ کے آنجہانی شوہر پرنس فلپ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جو جمعے کے روز 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ 1959ء میں پرنس فلپ کو بافٹا کا پہلا صدر نامزد کیا گیا تھا جن کے پوتے پرنس ولیم بافٹا کے موجودہ صدر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپائیڈرمین کا اداکار نیٹ فلیکس سیریز میں اداکاری کیلئے تیار

Related Posts