وزیرِ اعظم عمران خان کے سوا احساس پروگرام کوئی نہیں کرسکتا تھا۔گورنر سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان کے سوا احساس پروگرام کوئی نہیں کرسکتا تھا۔گورنر سندھ
وزیرِ اعظم عمران خان کے سوا احساس پروگرام کوئی نہیں کرسکتا تھا۔گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان مستحق افراد کی مدد کرنا چاہتے ہیں جبکہ وزیرِ اعظم کے سوا احساس پروگرام کوئی نہیں کرسکتا تھا۔

ٹھٹھہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ 25 اپریل کو آٹے اور چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے نام سامنے آجائیں گے۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ 12 ہزار کے کورونا ریلیف ایمرجنسی فنڈ میں کسی بھی قسم کی کٹوتی کا کوئی تصور نہیں۔

گفتگو کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان جلد سندھ کے پسماندہ علاقوں کا دورہ کریں گے تاکہ  لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے جبکہ وفاق سندھ حکومت سے تعاون کر رہا ہے۔ کورونا وائرس ایسی جنگی صورتحال ہے جس میں ہم دشمن کو دیکھنے کے قابل نہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ  وفاق کی طرف سے دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ سندھ کی بھی مدد جاری ہے جبکہ سندھ کی  مدد دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ کی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے ہر طبقے کی مشکلات میں کمی لانا چاہتے ہیں۔

Related Posts