اداکارہ زویا ناصر اور جرمن بلاگر کرسچن بٹزمین کی راہیں جدا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ زویا ناصر اور جرمن بلاگر کرسچن بٹزمین کی راہیں جدا
اداکارہ زویا ناصر اور جرمن بلاگر کرسچن بٹزمین کی راہیں جدا

اداکارہ زویا ناصر اور ان کی منگیتر جرمنی کے بلاگر کرسچن بٹزمین نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں، کیوںکہ اداکارہ زویا ناصر نے پاکستان کے بارے میں اپنے غیر سنجیدہ تبصرے کے بعد ولوگر کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ زویا ناصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سنسنی خیز خبر شیئرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ “میں یہ بھاری دل کے ساتھ اعلان کررہی ہوں کہ اب میرے اور کرسچن بٹزمین کے درمیان کوئی رشتہ نہیں رہا ہے، اور نہ ہی میں اب کرسچن سے شادی کروں گی۔ میرے لیے میرا کلچر ، میرا ملک اور میرا مذہب سے اہم ہے۔”

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

“کچھ ایسی مذہبی اور معاشرتی حدود ہیں جن سے قطع تعلق نہیں کیا جاسکتا ہے، اس لیے ہم نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ایک دوسرے کے احترام کا رشتہ قائم رہے گا، میں اپنے اللہ سے دعاگو ہوں کہ وہ مجھے مسائل سے نمٹنے کی طاقت عطا فرمائے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اٴْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ زویا ناصر اور نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین نے کچھ عرصہ قبل منگنی کی تھی۔ چند روز قبل سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زویا ناصر نے اپنی پہلی ڈھولکی کی تصویر شیئر کی جس میں اٴْن کے ہمراہ کرسٹن بیٹزمین بھی موجود تھے۔

زویا ناصر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری پہلی ڈھولکی اور میرے دو انمول رتن۔ اداکارہ نے دعا کی کہ ’اللّہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اسی طرح خوش اور ساتھ رکھے۔ جرمن یوٹیوبر کرسٹن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا،اس موقع پر جرمن یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔

تاہم آج زویا ناصر کی جانب سے اچانک کرسٹن بیٹزمین کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ کرسٹن بیٹزمین سسے شادی نہیں کر رہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ کرسٹن کے میری ثقافت ، میرے ملک ، میرے عوام اور میرے مذہب کے بارے میں اچانک تبدیل ہوتے موقف نے مجھے یہ مشکل فیصلہ لینے پر مجبور کیا۔

کرسچن بٹزمین نے گذشتہ روز پاکستانیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنے ملک کے لیے احتجاج نہیں کیا ہے حالانکہ ان کے اپنے علاقے کچرے سے اٹے ہوئے ہیں اور لوگ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے کرسچن بٹزمین کا کہنا ہے کہ لوگ ایک دوسرے کا گالیاں دیتے ہیں مگر اپنی رائے نہیں دیتے ایسے لوگ “بے وقوف” ہیں۔

انہوں نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا میں بہت زیادہ طاقت ہے اور وہ ان کی زندگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ، “میں ان سب کی تعریف کرتا ہوں جو دن بدن صحیح کے لئے لڑ رہے ہیں اور کبھی بھی کسی تبدیلی پر یقین کرنا نہیں چھوڑتے ہیں۔”

Related Posts