وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دی گئی
وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دی گئی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو تکنیکی بنیادوں پر خارج کردیا گیا کیونکہ تحریک چلانے والے مطلوبہ ارکان کو ایوان میں پیش کرنے میں ناکام رہے۔

تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں کم از کم 13 ایم پی اے پیش کرنے کی ضرورت تھی لیکن صرف 11 ارکان نے موجودہ وزیراعلیٰ کو ہٹانے کی قرارداد کی حمایت کی۔تحریک عدم اعتماد مطلوبہ حمایت کی کمی کے بعد غیر موثر ہو گئی۔

قبل ازیں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا تھا، اجلاس مقررہ وقت سے 5 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ سال اکتوبر میں اس وقت کے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل استعفیٰ دینے کے بعد صوبائی حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کے حق سے متعلق گزشتہ حکومت کی ترامیم ختم

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند نے تحریک عدم اعتماد کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے اور بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ قدوس بزنجو نے صوبے کے عوام اور منتخب نمائندوں کو مایوس کیا ہے۔

Related Posts