ہالی وڈ کی شہرہ آفاق جیمزبانڈ سیریز کی 25ویں فلم نوٹائم ٹو ڈائے کا ٹریلر جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

james bond trailer
جیمزبانڈ سیریز کی 25ویں فلم 'نوٹائم ٹوڈائےکاٹریلرجاری

نیویارک: ہالی وڈ کی مشہورسیریز جیمزبانڈ کی 25ویں فلم نوٹائم ٹوڈائی کا تہلکہ خیز ٹریلر جاری کردیاگیا، ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ڈینیل کریگ مسلسل پانچویں بار جیمز بانڈ کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

جیمز بانڈ سیریز کی25ویں فلم میں ڈینیل کریگ ہی ایجنٹ زیرو زیرو سیون کا کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ بطورجیمز بانڈ ڈینیل کریگ کی پانچویں اورشائدآخری فلم ہے ،نوٹائم ٹوڈائے کامداحوں کو طویل وقت سے انتظارتھا اور اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ 2 سال سے جاری تھی ۔

نو ٹائم ٹو ڈائے میں ڈینیل کریگ کے ساتھ ہی سیریزکی اگلی فلم میں جاسوس کا کردار نبھانے والی اداکارہ لشانا لائنچ بھی نظر آ رہی ہیں جو سیریز کی اگلی فلم میں جاسوس کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

فلم کی کہانی ایک ریٹائرجاسوس کی ہے جوریٹائرمنٹ کے بعد جمیکا میں پر سکون زندگی گزار رہا ہوتا ہے تاہم جب سی آئی اے سے اس کا پرانا دوست فیلکس لیٹر مدد مانگتا ہے تو وہ اغوا شدہ سائنسدان کو بچانے کے لئے ایک اور خطرناک مشن کا آغاز کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

ٹریلر میں برطانوی جاسوس جیمز بانڈ یعنی ڈینیل کریگ کو خطرناک مشن کو مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار شائقین فلم میں سائنس فکشن فلموں جیسی کاریں اور موٹر سائکلیں بھی فلم میں دیکھ سکیں گے۔

ایکشن ایڈونچر کرائم اور جاسوسی پر مبنی یہ فلم آئندہ برس اپریل 2020میں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Related Posts