شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا لیکن! جانتے ہیں ٹھگ لائف آج کہاں کہاں ریلیز نہیں ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No 'Thug Life' release in Karnataka on June 5
ONLINE

بنگلور: اداکار کمل ہاسن کی فلم ٹھگ لائف کی کرناٹک میں ریلیز غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے، فلم آج 5 جون کو دنیا بھر میں ریلیز ہو رہی ہے لیکن کرناٹک میں یہ ریلیز نہیں کی جا رہی کیونکہ اداکار نے اپنے متنازع بیان “کنڑا زبان تمل سے نکلی ہے” پر معذرت کرنے سے انکار کر دیا ہے حالانکہ کرناٹک ہائی کورٹ نے زبانی طور پر معذرت کی تجویز دی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل دھیان چناپا نے عدالت کو بتایا کہ اداکار اپنے بیان پر معذرت نہیں کریں گے کیونکہ ان کے بیان میں کسی قسم کی بدنیتی شامل نہیں تھی۔

وکیل نے کہا کہ کمل ہاسن نے پہلے ہی کرناٹک فلم چیمبر آف کامرس کو وضاحت بھیج دی تھی کہ ان کا ارادہ کنڑا زبان یا عوام کی دل آزاری نہیں تھا۔

جب جسٹس ایم ناگپرسنا نے استفسار کیا کہ کمل نے اپنی وضاحت میں معذرت کا جملہ کیوں شامل نہیں کیا جو کہ ان کے بیان کی توجیہہ کے طور پر بھیجا گیا تھا تو وکیل نے جواب دیا کہ معذرت وہاں کی جاتی ہے جہاں بدنیتی ہو اور اس بیان میں کمل کی کوئی بدنیتی نہیں تھی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کمل ہاسن کا جواب صرف انا پر مبنی ہے جس پر وکیل نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ انا کا مسئلہ نہیں بلکہ اصولی مؤقف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار فی الحال فلم کی ریلیز پر اصرار نہیں کر رہا جب تک کہ کرناٹک فلم چیمبر آف کامرس کے ساتھ مثبت مکالمہ نہ ہو جائے، جو کمل سے عوامی جذبات کو مجروح کرنے پر معذرت کا مطالبہ کر رہا ہے۔

قبل ازیں، عدالت نے زبانی طور پر کمل ہاسن کو مشورہ دیا کہ وہ صورتحال کو سنوارنے کے لیے معذرت کریں۔ عدالت نے کہاتھا کہ ہم کسی کو بھی عوامی جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Related Posts