جنوبی افریقہ، پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز: لاہور کی کسی بھی سڑک کو بند نہ کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقہ، پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز: لاہور کی کسی بھی سڑک کو بند نہ کرنے کا فیصلہ
جنوبی افریقہ، پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز: لاہور کی کسی بھی سڑک کو بند نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا  جس کے مطابق کسی بھی سڑک کو بند نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچز کے دوران کسی بھی سڑک کو کو ٹریفک کیلئے بند نہیں کیا جائے گا۔ مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ اور مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ پر معمول کے مطابق ٹریفک رواں دواں رہے گی۔

ایم ایم عالم روڈ اور کینال روڈ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی، سی ٹی او سید حماد عابد نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موومنٹ کے دوران پی سی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک ڈائیورژنز لگائی جائیں گی۔

کھلاڑیوں کی موومنٹ کے ساتھ ہی تمام ڈائیورژنز کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا۔ ٹیم موومنٹ کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

میچز کے دوران ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن کی سرکردگی میں 13 ڈی ایس پیز، 51 سینئر وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔ ٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنے کےلئے 535 وارڈنز کے علاوہ دیگر اضلاع سے آئے ہوئے 135 وارڈنز بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

غلط پارکنگ کے خاتمے کیلئے 13 فوک لفٹرز اور 02 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک صورتحال کے بارے میں آگاہی دی جاتی رہے گی۔ 

شہری مزید راہنمائی اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکیں گے۔سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے کہا کہ کرکٹ پاکستانیوں کا پسندیدہ کھیل ہے۔ ہم سب مل کر اسے کامیاب بنائیں گے۔سٹی ٹریفک پولیس کرکٹ کی بحالی پر خوش ہے اور ہم اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات حوصلہ افزاء رہی۔احمد مجتبیٰ

Related Posts