پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سمری مسترد،نوٹیفکیشن جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government decides to reduce prices of petroleum products by Rs 10 per liter

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سمری مسترد کردی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی تھی جس میں اکتوبرکے لیے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

تاہم وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ماہ اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔

وزرات خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے وسط سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے جو نومبر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 63 پیسے تک کمی کی گئی تھی۔ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کرتے ہوئے نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لٹر کی گئی تھی۔

Related Posts