اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کا کوئی معاملہ زیرغور نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایل او سی پر کی گئی اشتعال انگیزی، پاکستان نے معاملہ اقوام متحدہ میں اُٹھادیا
ایل او سی پر کی گئی اشتعال انگیزی، پاکستان نے معاملہ اقوام متحدہ میں اُٹھادیا

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں انفرادی واقعات کو کسی ملک کے شہریوں سے جوڑنا مناسب نہیں۔معمول کی بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کا کوئی معاملہ زیرغور نہیں۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اس مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل دو ریاستی حل ہے، ایسی فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارلحکومت القدس الشریف ہو۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 سے اب تک مقبوضہ کشمیر کا بھارتی محاصرہ 479 روز میں داخل ہو چکا ہے، نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کے لیے عالمی برادری پر زور ڈالتے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک اور مکتوب روانہ کیا ہے، جینو سائیڈ واچ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، پاکستان بھارت میں مسلم لڑکی کو زندہ جلائے جانے کی بھی مذمت کرتا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ اور او آئی سی ممالک کو بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد پر مبنی ڈوزیئر پیش کر دیا ہے جس میں دہشت گردوں کی مالی امداد اور منصوبہ بندی و تنظیم کے شواہد موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی برادری سے شواہد شیئر کرتا رہے گا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر میں اپنی ریاستی دہشتگردی اور پاکستان میں تخریب کاری سے توجہ ہٹانے کے لیے عالمی برادری میں بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہا ہے، اس نے جموں و کشمیر میں ناگروٹا واقعہ کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی اس کوشش کو مسترد کرتے ہیں، بطور دہشت گردی سے متاثرہ ریاست پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا جاری رکھے گا، رواں برس 2840 مرتبہ بھارت نے ایل او سی پر جنگ بندی کے خلاف ورزیاں کیں جن میں 27 نہتے شہری شہید اور 240 سے زائد زخمی ہوئے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے ایجنڈا پر جموں و کشمیر کے نہ ہونے کی اطلاعات بے بنیاد پروپیگنڈہ ہیں، بھارت اس قسم کا پروپیگنڈا کر رہا ہے، کشمیر کا مسئلہ مستقل طور پر او آئی سی کے ایجنڈے کا حصہ ہے، توقع ہے کہ کل ہونے والا او آئی سی اجلاس کشمیر پر سخت موقف اپنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لیے ویزا تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کو مطلع نہیں کیا گیا، امارات میں انفرادی واقعات کو کسی ملک کے شہریوں سے جوڑنا مناسب نہیں ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے مزیدکہا کہ سی پیک کے خلاف ایک مکمل پروپیگنڈا مشین فعال ہے جو بے بنیاد اور غلط معلومات پھیلا رہی ہے، ہم سی پیک میں مزید توسیع کے حوالے سے چین سے رابطہ میں ہیں، کورونا وائرس کے ماحول میں بھی پاکستان اور چین سی پیک کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا رہے ہیں۔

Related Posts