کوئی بھی طاقت غزہ میں کارروائیوں سے نہیں روک سکتی: نیتن یاہو

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئی بھی طاقت غزہ میں کارروائیوں سے نہیں روک سکتی: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جنوبی افریقا کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں نسل کشی سے متعلق قرارداد کے باجوود ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت انصاف کیکسی فیصلیسے باز نہیں آئیگا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، دی ہیگ ہو، شیطانی چکر یا کوئی بھی ہمیں نہیں روک سکتا، ہم کامیابی حاصل ہونے تک یہ جنگ جاری رکھیں گے۔

اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کو قرار دے دیا۔

دوسری جانب امریکہ نے راتوں رات یمن میں ایک اور حملہ کیا جس کے بعد حوثی ملیشیا نے ”مضبوط اور موثر ردعمل”کی دھمکی دی ہے، اس معاملے کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ امریکہ نے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے حملوں سے جہاز وں کو بچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ان حملوں نے فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس اور اسرائیل کے جنگ میں جانے کے بعد مشرق وسطیٰ میں پھیلنے والے تنازعے میں اضافے کے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے، ایران کے اتحادی لبنان، شام اور عراق سے بھی میدان میں ہیں۔

یمن کی سمندری حدود میں پاک بحریہ کی تعیناتی کی وضاحت آگئی

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ نے حوثیوں کے حملوں کے بارے میں ایران کو نجی پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتاتے ہوئے وضاحت نہیں کی، ہم نے اسے نجی طور پر پہنچایا اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اچھی طرح سے تیار ہیں۔

Related Posts