کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، سردی کب شروع ہوگی؟ ماہرین نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش
(فوٹو: وکی پیڈیا)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم سردی جلد شروع ہونے والی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت نے گرنا شروع کردیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کا وقت ختم ہوگیا اور اب مزید بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ مون سون عموماً جولائی کے وسط سے شروع ہو کر ستمبر کے آخر تک برقرار رہنے والا موسم ہے جس کے دوران بارشیں ہوتی ہیں۔

تاہم رواں برس ستمبر کے اختتام سے قبل ہی بادل برسنے کی پیشگوئیاں ختم ہوگئیں۔ رواں سال مون سون کے تحت درمیانی اور تیز بارشیں ہوئیں جبکہ کچھ مقامات پر بوندا باندی اور بارش کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت دیہی سندھ کے اضلاع اور بلوچستان میں بھی بارشوں کا سلسلہ رک گیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں کراچی کا موسم قدرے تیز ہواؤں کے باعث خوشگوار رہے گا۔

گزشتہ دنوں کراچی میں مغربی ہواؤں کی آمد کے ساتھ ہی گرمی محسوس کی گئی۔ سردار سرفراز نے کہا کہ اکتوبر میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہر سال اکتوبر میں اوسط درجہ حرارت 35اعشاریہ 6ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔

نومبر کے وسط سے کراچی میں ٹھنڈک اور سردی کا آغاز ہوگا اور پھر آہستہ آہستہ سردی شروع ہوجائے گی۔ نومبر کے بعد آنے والے کچھ مہینوں تک سردی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تاہم رواں ماہ اور آئندہ ماہ بھی بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

 

Related Posts