مریم نواز کے لندن جانے کی قانونی طور پر کوئی گنجائش نہیں ہے۔وفاقی وزیرِ قانون

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کے لندن جانے کی قانونی طور پر کوئی گنجائش نہیں ہے۔وفاقی وزیرِ قانون
مریم نواز کے لندن جانے کی قانونی طور پر کوئی گنجائش نہیں ہے۔وفاقی وزیرِ قانون

اسلام آباد:  وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے لندن جانے کی قانونی طور پر کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون فرغ نسیم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی کابینہ نواز شریف کی صاحبزادی کی بیرونِ ملک روانگی کے خلاف ہے۔ 

مریم نواز کے حوالے سے وزیر قانون نے کہا کہ اگر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی ہائی کورٹ سے ضمانت کروالیں تو ہم سپریم کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ پاکستان کو کرپشن فری بنانا ہمارا اہم مقصد ہے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ والد کی تیمار داری کے لیے لندن روانگی کی حمایت نہیں کریں گے، قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف بھی بیرونِ ملک موجود ہیں، تاہم یہ عدالت کی اجازت سے ہوا۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ ایسی کوئی خبر درست نہیں کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کہیں جا رہی ہے۔ اتحادی سیاسی جماعتیں ہمارے الائنس کا حصہ ہیں۔ آٹے چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سرعام سزائے موت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سر عام پھانسی اسلامی تعلیمات اور آئین کے منافی ہے۔

انہوں نے 4 روز قبل کہا کہ 1994ء میں سپریم کورٹ سرعام پھانسی کی سزا کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے۔عدالت کے مطابق سرعام پھانسی آئین کیساتھ شریعت کی بھی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:  فروغ نسیم نے سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کر دی

Related Posts