مکہ مکرمہ / مدینہ منورہ: سعودی عرب حکومت نے حرمین شریفین میں نماز ادا کرنے کیلئے پر مٹ کی شرط ختم کردی ہے، تاہم نمازیوں کا کورونا میں مبتلا نہ ہونا تاحال ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسجدِ نبوی ﷺ اور مسجدِ حرام میں نماز ادا کرنے کیلئے ایپلی کیشنز اعتمرنا یا توکلنا پر پیشگی بکنگ کی شرط عائد کی گئی تھی جسے ختم کردیا گیا۔ کورونا سے محفوظ افراد ویکسین کے بغیر بھی مسجدِ حرام میں داخل ہوسکیں گے۔
امریکی صدر کی روانگی کے بعد غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے
حال ہی میں مسجدِ حرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں حج کی ادائیگی کے لیے لاکھوں عازمینِ حج پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک سے سعودی عرب پہنچے اور مناسکِ حج کی تکمیل کی۔ کورونا کا شکار افراد کو مسجدِ حرام میں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا تھاکہ نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی یکم محرم کے روز مقامی آبادی کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔
1st Muharram 1444 events in the Two Holy Mosques:
– Resumption of Umrah for locals
– First Arrivals of the Umrah Season 1444 from outside the Kingdom
– Kiswah Replacement Ceremony ????— Inside the Haramain (@insharifain) July 16, 2022