راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کی تینوں بڑی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے بغیر اقتدار میں نہیں آ سکتیں، 73 سالوں سے ملک پر ہائی جیکرز نے قبضہ کررکھا ہے ، ہائی جیکرز کا یوم احتساب آنے والا ہے بہت جلد ہمارے ہاتھ ان کے گریبانوں پر ہوں گے۔
لیاقت آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ مایوسی اور نفسا نفسی کے عالم میں کارکنان کا جلسہ میں آنا، اسلامی اور خوشحال پاکستان کی نوید ہے۔ آج کا جلسہ اسلامی انقلاب، اسلامی نظام، نظام مصطفی کا استقبال یے ۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہر بڑی تحریک راولپنڈی شہر سے شروع ہوئی ، آج ایک بار پھر اللہ کو گواہ بنا کر عہد کرتے ہیں کہ خون کے آخری قطرے تک پاکستان کو حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے جدوجہد کریں گے
ان کا کہنا تھا کہ انگریز کے بعد میر جعفر اور میر صادق کی اولادوں نے ملک پر قبضہ کیا، ملک کے جغرافیہ کو بیچا گیا ، 37 سال تک ملک میں آمریت نافذ رہی ، میں پوچھتا ہوں کہ کیا انڈیا ، امریکہ، برطانیہ، فرانس، جاپان، ہالینڈ میں کبھی ایک دن کے لیے مارشل لا لگایا گیا ۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ضمیر، قوم ، وطن فروش طبقہ عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ، ہمیں ان سیاسی اور معاشی دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہے، ان سے پاکستان کو پاک کرنا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ شرم کی بات ہے بنگلہ دیش میں بھارتی وزیراعظم نریدر مودی پاکستان توڑنے کا جشن منا رہے ہیں جبکہ ہمارے وزہر اعظم انکو مبارکباد دے رہے ہیں۔