وزیر اعظم عمران خان سندھ میں گورنر راج لگادیں، وزیر داخلہ شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان سندھ میں گورنر راج لگادیں، وزیر داخلہ شیخ رشید
وزیر اعظم عمران خان سندھ میں گورنر راج لگادیں، وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد: سندھ ہاؤس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکین اسمبلی کی موجودگی کے انکشاف کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو چاہئے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کردیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو کہا ہے کہ سندھ نے ارکان کی جو خرید و فروخت کی ہے، جس طرح لوگوں کے ضمیر خریدنے کیلیے پیسوں کا بے دریخ استعمال کیا گیا ہے اس پر میں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سندھ میں گورنر راج نافذ کردیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم سندھ ہاؤس میں کوئی کارروائی کرنے نہیں جارہے، حکومت کے خلاف سندھ ہاؤس میں جانے والے لوگ بے نقاب ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے، فواد چوہدری

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیسوں کے ذریعے لوگوں کے ضمیروں کو خریدنا جمہوریت کے خلاف سازش ہے، جو رکن اسمبلی اپنی مرضی سے ووٹ دینا چاہتا ہے وہ ووٹ دے۔

Related Posts