کورونا وائرس سے کوئی شخص خود کو محفوظ نہ سمجھے۔اقوامِ متحدہ نے خبردار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے جب تک سب محفوظ نہ ہوں، کوئی محفوظ نہیں۔اقوامِ متحدہ
کورونا وائرس سے جب تک سب محفوظ نہ ہوں، کوئی محفوظ نہیں۔اقوامِ متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی ادارے اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص خود کو محفوظ نہ سمجھے جب تک ہر شخص محفوظ نہ ہوجائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران کوئی شخص خود کومحفوظ نہ سمجھے کیونکہ جب تک ہر ایک محفوظ نہ ہوجائے، کسی بھی انسان کو محفوظ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نےکہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص، علاج اور ویکسین ہر شخص کی رسائی میں ہونی چاہئے جس میں پناہ گزین، مہاجر اور لاپتہ افراد بھی شامل ہیں جن کا کوئی وارث نہیں ہوتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں69لاکھ 76ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 2ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر69 لاکھ 76 ہزار 45 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 11 فیصد (4لاکھ2ہزار170) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث  4 لاکھ 2 ہزار افراد ہلاک

Related Posts