کراچی: گلوکار عاصم اظہر نے کئی دنوں سے جاری ہانیہ عامر کے حوالے سے تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اور ہانیہ عامر کے تعلق کو سمجھنا نا ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز انڈسٹری کی دیگر جوڑیوں کی طرح بہت پذیرائی ملی تھی، جبکہ دونوں کی شادی کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں اور وہ دونوں فیشن شو سمیت ہر ایونٹ پر ایک ساتھ ہی دکھائی دیتے تھے۔
https://www.instagram.com/p/CCydpXmFfQR/