عمران خان کی سربراہی میں پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Opposition submits no-confidence motion against Punjab CM Buzdar

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے،عمران خان کی سربراہی میں پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

منگل کے روز میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے،تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے، کھوکھلے نعرے لگانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ ہم نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں، ماضی کی لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا، سابق حکمران آج وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا تھا، 22 کروڑ عوام ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، ان حالات میں انتشار کی سیاست ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیل ملز ملازمین کا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ کر شدید احتجاج

Related Posts