کوئی بھی قوم انڈسٹریلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی: وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئی بھی قوم انڈسٹریلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی: وزیراعظم
کوئی بھی قوم انڈسٹریلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی: وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے قائداعظم بزنس پارک کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سسٹم ایسا ہے کہ کسی کو آسانی سے کام نہ کر دیا جائے۔ ہمارے نظام کی خرابی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے ناکام ہوتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ حکومت کی سمت درست ہے، بزنس پارک منصوبے پر پنجاب حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،بزنس مین کے لیے تمام آسانیاں پیدا کریں گے، بدقسمتی سے ایسا سسٹم ہے سلوڈاؤن کرو اورپیسے بناؤ۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم ایسا ہے اگرپیسہ ہے توسارے کام ہوجاتے ہیں اور اگر پیسہ نہیں ہے تو کچھ نہیں ہوتا، اس میں ہمارا سسٹم رکاوٹ بنا ہوا ہے، ہم نے ہاؤسنگ اسکیم کی راہ میں رکاوٹیں ختم کیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہہم نے عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہے۔ ہاؤسنگ اسکیم کے ہرمرحلے میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی ہے۔ پچھلے تین چارماہ میں اندازہ ہوا ہے سسٹم ایسا ہے ڈویلپمنٹ نہیں ہونے دیتا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم انڈسٹریلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، سنگا پور کی ترقی وجہ پلاننگ تھی، 1960ء کے بعد پاکستان کی پلاننگ ختم ہو گئی تھی۔1960ء میں توقع کی جا رہی تھی پاکستان لیڈ کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے پلانز پر ملائیشیا، سنگا پور نے عمل کیا اور ترقی کر گئے۔ پاکستان میں پلاننگ الیکشن جیتنے کیلئے ہوتی ہے۔ ملک میں بے شمار ٹیلنٹ ہے۔لیکن اسے استعمال میں نہیں لایا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام مسائل کو حل کریں گے،کنسٹرکشن انڈسٹری پر بہت محنت کی ہے اور کررہے ہیں، اس پر بہت سارے روڑے اٹکائے گئے، سسٹم ایسا ہے کہ کسی کو آسانی سے کام نہ کر دیا جائے۔

غریبوں کے لیے 50 لاکھ گھر بنانے ہیں اور یہ کر کے دکھائیں گے۔ چینی کمپنیاں بھی پیسہ لگانا چاہتی ہیں۔تقریر کے دوران حماد اظہر کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حماد اظہر ڈائنامک وزیرصنعت ہیں۔

وزیراعظم نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہوگی کہ نظام کو درست کیا جاسکے تاکہ وہ متوسط اور مزدور طبقہ جو برطانیہ یا دیگر ممالک میں جا کر بڑی بڑی صنعت لگاتے ہیں، پاکستان میں ایسا ماحول مل سکے کہ نئی نسل ادھر ہی منصوبے شروع کرے اور اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکے۔

Related Posts