حکومت سندھ نے ملازمین کو مصافحہ نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No more handshakes: Sindh govt advises employees

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ کام کے مقامات پر مصافحہ سے گریز کریں۔

ایڈوائزری کے مطابق ملازمین کو دفتر کے کام کے دوران خاص طور پر مصافحہ سے گریز کرنے کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں آنے سے گریز کرنا چاہئے۔

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 ہوچکی ہے اس لیے حکومت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھیڑ والے مقامات پرجانے سے گریز کریں ۔

آئی جی سندھ نے پولیس اہلکاروں کو کورونا وائرس کے خطرے کے درمیان احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آئی جی پی سندھ نے پولیس اہلکاروں کو اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے سرجیکل ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے مغربی سرحدیں بند کر دیں، 23 مارچ کی پریڈ بھی منسوخ

پولیس اہلکاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈیوٹی کے دوران کم از کم تین فٹ کا فاصلہ رکھیں۔

اس ضمن میں انتظامیہ نے اپنے ملازمین کو دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری پر بھی پابندی عائد کردی۔ افراد کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فلو میں مبتلا افراد سے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ جو لوگ دفاتر میں کمپیوٹر چلاتے ہیں وہ اس خطرناک بیماری سے بچنے کے لئے دستانے استعمال کریں جو سانس اور کھانسی کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔

Related Posts