ایف اے ٹی ایف کااجلاس ، پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے خدشات ختم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No more chances of entering into FATF's blacklist for Pakistan

اسلام آباد: پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں رکن ملکوں نے پاکستان کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دے دیا ہے جس کے بعد پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کیلئے مطلوبہ حمایت حاصل ہے، پاکستان کو ترکی، چین، سعودی عرب ،ملائیشیا، کینیڈا، امریکا، سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، فرانس، جاپان اور برطانیہ کی حمایت مل گئی ہے اس لئے بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیل نہیں سکتا،۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا دہشتگردوں کی فنانسنگ کے حوالے سے پاکستانی اقدامات پراظہار اطمینان

پاکستان اس وقت گرے لسٹ میں ہے اورفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ دو سال میں ختم ہوتی ہے تاہم پاکستان کو 27 اہداف پر اکتوبر 2020 تک عمل درآمد کرنا ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کے لیے ابھی ووٹنگ نہیں ہوگی، 27 میں سے 14 اہداف پر پاکستان نے واضح پیش رفت کی، پاکستان نے ڈالر کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مناسب قانونی سازی کی۔

Related Posts