گوادر: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا ہے، حکومت کو معلوم ہے کہ اس اضافے سے غریب عوام پر مزید بوجھ پڑے گا لیکن یہ وقت اشرافیہ کیلئے قربانی دینے کا ہے۔
گوادر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ حکومت نے غریبوں کا احساس نہیں کیا، جاتے جاتے پیٹرول کی قی کرتکہ مدت کم کردی، عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں کم کی گئیں۔
وزیراعظم نے گوادر ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سابقہ حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی ڈرلنگ نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے بڑے جہاز اب بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہورہے اور اس طرح متعدد امور تاخیر کا شکار ہوگئےاور مجھے آگاہ کیا گیا کہ پانی کے ذخیرے میں کمی آسکتی ہے، اگر پہلے سستے داموں ڈی سیلینیشن پلانٹ لگ جاتے تو گوادر کے ہر گھر میں پینےکا پانی ہوتا۔
انہوں نے احسن اقبال پر زور دیا کہ متعلقہ وزراء سے اجلاس کرکے ہر منصوبے کو ٹائم لان کے ساتھ مکمل کریں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ گوادر شہر کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے لیے فی الفور کام شروع کریں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو ایک ہفتے میں ای سی ایل قوانین میں تبدیلیاں قانونی دائرہ کار میں لانے کی ہدایت