نگراں حکومت سے مذاکرات میں کوئی مسئلہ نہیں، آئی ایم ایف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کیلئے اچھی خبر، آئی ایم ایف سے اظہار آمادگی کا خط موصول
پاکستان کیلئے اچھی خبر، آئی ایم ایف سے اظہار آمادگی کا خط موصول

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کو پاکستان میں مجوزہ نگران حکومت سے مذاکرات میں کوئی اعتراض نہیں۔ پاکستان سعودی عرب سے ایس ڈی آر کوٹے کے تحت فنڈز حاصل کر سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اپنے آئی ایم ایف قرض کا کوٹہ پاکستان کو منتقل کر سکتا ہے، ایسی مثالیں ماضی میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت جاری ہے، پاکستان کو وعدے کے مطابق پیشگی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں سے متعلق شرائط پر عمل درآمد ضروری ہے۔شرائط میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ازخود تعین ہونا شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیشگی شرائط پر عمل درآمد میں تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا، شرائط پر عمل درآمد کے بعد آئی ایم ایف کا بورڈ معاہدے کی منظوری دے گا۔

نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے پر بلا تاخیر عمل درآمد ضروری ہے۔ نیپرا کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد اسٹاف لیول معاہدے کا حصہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اصلاحات میں 3 ماہ کی تاخیر سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔ماضی میں معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور پالیسی اقدامات سے انحراف کیا گیا، فروری 2022ء کے بعد پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام مسائل کا شکار ہوا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مختلف ملکوں کی معیشت میں استحکام کے بعد چلا جاتا ہے۔ مہنگائی اور بیرونی مالیاتی دباؤایک عالمی مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیں:روپے کی قدر میں تاریخی کمی، ڈالر کی قیمت 215 روپے ہوگئی

ذرائع کے مطابق صوبائی اینٹی کرپشن کے محکموں کو بھی مزید موثر بنانا ہوگا، پاکستان بجٹ میں مختص کردہ سبسڈیز ہی دے سکتا ہے۔گورننس میں بہتری کے لیے نیب سمیت احتساب کے اداروں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

Related Posts