پی ٹی آئی کی حکومت سے بہتری کی کوئی امید نہیں، سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کی حکومت سے بہتری کی کوئی امید نہیں، سراج الحق
پی ٹی آئی کی حکومت سے بہتری کی کوئی امید نہیں، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے بہتری کی کوئی توقع نہیں ہے ، حکمرانوں نے سیاست کو کاروبار بنایا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی اور سابق سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں مافیاز کا راج ہے جو حکومتی فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے اچھائی کی کوئی امید نہیں ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان ان چار بڑے ممالک میں شامل ہے جو آئی ایم ایف سے زیادہ قرضہ لیتے ہیں، اب تک لئے گئے قرض کا آڈٹ ہونا چاہئیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن سرمایہ داروں اور وڈیروں نے قرضے معاف کروائے ، ان کا حساب ہونا چاہئے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کی خواہش ہے کہ انہیں اسلامی نظام ملے اور پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کے لیے ہماری جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ بڑے بڑے دعوے کرنے والے اب یوٹرن پے یوٹرن لے رہے ہیں۔

سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ دولت کے پجاریوں نے عوام کی امیدوں اور ارمانوں کا خون کر دیا ہے، ملک آگے کی بجائے پیچھے کی جانب جارہا ہے۔ حکومت کی کوئی ایسی پالیسی دکھائی نہیں دیتی جس میں عوام کے لیے کوئی ریلیف ہو۔

Related Posts