اسلام آباد: وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ کیلئے 2 ملین کا امدادی چیک سی ای او فنکا مائکروفنانس بینک، شاہد ایچ قاضی نے تحریک انصاف کے وائیس چیئرمین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیش کیا۔
فنکا مائیکروفنانس بینک کی طرف سے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کیلئے 2 ملین کا امدادی چیک پیش کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے فنکا مائیکروفنانس بنک کے ملازمین کے جذبے کو سراہتے ہوئے، ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کرونا وائرس سے نبرد آزما ہے ہمیں بحیثیت قوم، مِلّی جذبے کے ساتھ اس وبا کو شکست دینا ہے۔
یہ کڑے امتحان کا وقت ہے کوئی حکومت تنہا اس عفریت کا مقابلہ نہیں کر سکتی، ہمیں دوہرا چیلنج درپیش ہے ایک طرف ہمیں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے اور دوسری طرف اپنے ملک کے غریب طبقے کو بھوک سے بچانا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ مخیر اور صاحب ثروت حضرات وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کروائیں تاکہ غریب اور مستحق افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جاسکے۔
مزید پڑھیں: کورونا امریکا میں دو کروڑ ملازمتیں نگل گیا، سنگین معاشی بحران، یورپ کی سرحدیں بند