شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی، زونل رویت ہلال کمیٹی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی، زونل رویت ہلال کمیٹی
شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی، زونل رویت ہلال کمیٹی

لاہور:کراچی اور لاہور سمیت پنجاب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، زونل رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

لاہور اور کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس منعقد کئے گئے، چیئرمین کمیٹی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ لاہور سمیت پنجاب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

دوسری جانب چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت شوال کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران اور محکمہ موسمیات کے افسران بھی چاند دیکھنے کے لئے موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 بجکر 44منٹ سے لے کر 7 بجکر 20 منٹ تک چاند کا دورانیہ ہے، چاند کی عمر 17 گھنٹے ہے، 20 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند آج نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ عید الفطر 3 مئی کو ہو گی۔

مزید پڑھیں:عید الفطر کے 3 روز حکومت کا بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنیکا فیصلہ

Related Posts